کیا آپ کو تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے؟
اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال آپ کو ضرور پسند آئے گا۔
یہ بنیادی طور پر ایسا دلچسپ آئی کیو ٹیسٹ ہے جو آپ کی ذہانت کا تعین فیصلہ کرنے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت سے کرتا ہے۔
اس طرح کے معمے حل کرنے کے لیے مسئلے کا باریک بینی سے تجزیہ کرکے جواب دینا ہوتا ہے جس سے تجزیاتی اور منطقی صلاحیتوں کی جانچ پڑتال ہوتی ہے۔
تو اس پہیلی میں آپ کو بتانا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والی کونسی لفٹ سب سے زیادہ محفوظ قرار دی جاسکتی ہے۔
جیسا آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس تصویر میں 3 لفٹس موجود ہیں۔
بائیں جانب کی لفٹ کے اوپر چٹانی پتھر نظر آرہے ہیں اور نیچے ایک شخص پھنسا ہوا ہے۔
درمیان میں موجود لفٹ میں پانی اوپر سے نیچے کی جا رہا ہے جو لفٹ میں بھر سکتا ہے۔
دائیں جانب لفٹ میں اوپر آگ لگی ہوئی ہے۔
تو آپ کو بتانا ہے کہ وہ کونسی لفٹ ہے جسے سب سے زیادہ محفوظ قرار دیا جاسکتا ہے۔
تو آپ تصویر کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اپنا جواب بتائیں۔
پھر آپ کا جواب کیا ہے؟
اگر اندازہ لگانا مشکل ہو رہا ہے تو جان لیں کہ درمیان میں موجود لفٹ سب سے زیادہ محفوظ قرار دی جاسکتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ بائیں جانب موجود لفٹ کے اوپر بھاری چٹانیں چھت کو دبا رہی ہیں، جو اچانک اس میں پھنسے شخص پر گرنے کا خطرہ موجود ہے۔
دائیں جانب موجود لفٹ کے اوپر آگ لگی ہے جس کے باعث زیادہ درجہ حرارت، دھویں یا جلنے سے موت کا خطرہ موجود ہے۔
درمیان میں موجود لفٹ کے اوپر پانی موجود ہے جو دائیں جانب موجود لفٹ میں لگی آگ کے اثرات سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے جبکہ بہتا پانی راستے کا عندیہ دیتا ہے یا باہر کا دروازہ کھول دے گا جس سے باہر نکلنے میں مدد مل سکے گی۔