پاکستان

چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی فوری تقرری کی جائے، اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر 2 اراکین کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ 

چیف الیکشن کمشنر اور سندھ و بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی آئینی مدت مکمل ہونے پر نئی تعیناتیوں کے لیے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور سندھ و بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی آئینی مدت مکمل ہوچکی ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن کے اہم آئینی عہدوں پر فوری تعیناتی کی جائے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 213(2A) کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت لازم ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے خط میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218(2B) کے تحت الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے بھی مشاورت لازمی ہے۔

محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن میں خالی آسامیوں پر نامزدگیوں کو حتمی شکل دینے کے لیے فوری ملاقات کی جائے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *