پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدے پر اسرائیلی حکومت پریشان ہے۔
اسرائیلی وزیر برائے امور تارکین وطن نے کہا کہ مکہ معاہدہ بہت خطرناک اور پریشان کُن پیش رفت ہے، یہ معاہدہ اسرائیل کے لیے انتہائی سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
اسرائیلی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا پہلے سے دفاعی معاہدہ ہے، اب اس میں ترکیے بھی شامل ہو گیا ہے جس کے ہمارے براہ راست اختلافات ہیں۔
واضح رہے 2 روز قبل سعودی عرب کے شہر مکہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا جس پر تینوں ممالک کے سربراہان مملکت نے دستخط کیے۔
دفاعی معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی معاہدہ کیا تھا جس کے تحت کسی بھی ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔