پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات: ایل اے 14 ضلع باغ میں بڑا اپ سیٹ، سردار عتیق احمد اپنی آبائی نشست ہار گئے

آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ایل اے 14 ضلع باغ میں ایک بڑا اپ سیٹ ہوگیا، مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان اپنی آبائی نشست پر شکست کھا گئے۔

آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر پیر کو پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج سامنے آرہے ہیں۔ 

ایل اے 14 ضلع باغ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان اپنی آبائی نشست پر شکست کھا گئے۔

یہ نشست جموں و کشمیر دست و بازو پارٹی کے سردار ساجد اقبال جیت گئے ہیں۔ 

ساجد اقبال نے 40 ہزار 702 ووٹ حاصل کیے جبکہ سردار عتیق 19 ہزار 542 ووٹ حاصل کر سکے۔ یوں ساجد اقبال نے سردار عتیق سے دُگنے سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

سردار عتیق کی یہ آبائی نشست ہے جس پر ان کے والد سردار عبدالقیّوم بھی کامیاب ہوتے رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *