صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے جبکہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی سہولیات کی فراہمی کا انحصار محکمہ کی مو¿ثر کارکردگی پر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان سمیت تمام زونز کے چیف انجینئرز آفیسران نے شرکت کی اجلاس کو جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو مزید مو¿ثر اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ترقیاتی منصوبوں پر کام تسلی بخش انداز میں جاری ہے تاہم اس رفتار کو مزید تیز کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے تمام چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ زونز کے باقاعدہ دورے کریں اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کو یقینی بناتے ہوئے اپنی وزٹ رپورٹس ارسال کریں تاکہ منصوبوں کی تکمیل میں مزید بہتری اور تیزی لائی جا سکےانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں جاری اہم نوعیت کے میگا منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں اور باقاعدگی سے پروگریس رپورٹس پیش کریں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کو جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی خواہ وہ روڈ سیکٹر سے متعلق ہوں یا بلڈنگ سیکٹر سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھانا ہی ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔
بلو چستان
صوبے کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،میر سلیم احمد کھوسہ