پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی وقبائلی رہنمامیرعبیداللہ گوگیج نے مستونگ میںسیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین محمدزمان کی دہشتگردانہ حملے میںشہادت پر گہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے، امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد وعزائم میںکبھی بھی کامیاب نہیںہونگے۔یہاں جاری کئے گئے اپنے ایک تعزیتی ومذمتی بیان میں رکن صوبائی اسمبلی میرعبیداللہ گورگیج کاکہناتھاکہ مستونگ میںپیش آنے والا دہشتگردی کا یہ افسوسناک واقعہ صوبے میںانصاف وقانون کی بالادستی اور ریاستی اداروں پر حملہ ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشتگردی کے اس گھنا¶نے واقعہ میںملوث عناصر کوقانون اورانصاف کے کٹہرے میںلاکر قرارواقعی سزا دی جانی چاہئے۔انہوںنے مزیدکہاکہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو معاف نہیںکیاجائیگا۔دہشتگردوںکے ایسے بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیںہونگے۔انہوںنے شہدائکی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلندکرے اورلواحقین کوصبروجمیل عطاءفرمائے،ملک اورصوبے کیلئے شہدائکی قربانیوں کوتاریخ میںسنہرے حروف سے لکھا جائیگا۔انہوںنے اس افسوسناک واقعہ میںزخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اوردیگرزخمیوں کی جلدازجلد صحت یابی کیلئے بھی دعاکی۔
بلو چستان
مستونگ میںسیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی دہشتگردانہ حملے میں شہادت قابل مذمت ہے،میرعبیداللہ گوگیج