جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، مفتی رضا خان، حاجی ظفر اللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، سیٹھ اجمل بازئی، سالار مولوی علی جان، مولانا سید سعد اللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل نے کہا ہے کہ لاک ڈاو¿ن کے نام پر تاجروں اور دکانداروں کا معاشی استحصال فوری طور پر بند کیا جائے۔ تاجر برادری پہلے ہی شدید معاشی مشکلات، کاروباری جمود اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث سخت پریشانی سے دوچار ہے۔ مسلسل پابندیوں اور بندشوں نے چھوٹے دکانداروں اور محنت کش طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ لاک ڈاون کے باعث دکاندار دکانوں کے کرایے یوٹیلیٹی بلز اور دیگر روزمرہ اخراجات پورے کرنے سے بھی قاصر ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ تاجروں، دکانداروں اور محنت کش طبقے کی مشکلات کا سنجیدگی سے احساس کرے اور عوام کو مزید معاشی دباو¿ میں دھکیلنے کے بجائے فوری ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عیدالاضحیٰ تک صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں لاک ڈاو¿ن اور غیر ضروری پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہوں اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ تاجروں اور دکانداروں کے جائز مطالبات کی حمایت جمعیت علمائ اسلام اپنی دینی، سیاسی اور عوامی ذمہ داری سمجھتی ہے اور ہر فورم پر تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی۔
بلو چستان
لاک ڈاو¿ن کے نام پر تاجروں اور دکانداروں کا معاشی استحصال فوری طور پر بند کیا جائے،مولانا عبدالرحمن رفیق