پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما¶ں نے شکاگو کے شہداءکو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کے بغیر ملکی معیشت کا چلنا نا ممکن ہے،ملکی ترقی میں مزدوروں کا خون پسینہ شامل ہے بد قسمتی سے آج بھی مزدوروں کا استحصال کیا جارہا ہے،شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے یوم مئی پر مزدوروں کو چھٹی کا حق دیا پیپلز پارٹی ہی مزدوروں کو انکے جائز حقوق دلاسکتی ہے بلوچستان اور ملک بھر کے مزدور پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے متحد ہوجائیں، یومِ مزدور ان عظیم انسانوں کی قربانیوں، جدوجہد اور خدمات کی یاد دلاتا ہے جو اپنی محنت سے دنیا کا نظام چلاتے ہیں دنیا کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے والے مزدور صرف تعریف کے نہیں بلکہ انصاف، تحفظ اور احترام کے حقیقی حقدار ہیں۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر و سینیٹر سردار عمر گورگیج ،پیپلز لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ،میرثناءاللہ جتک ،اختر بلوچ ،محی الدین رند،در محمدہزارہ ،سیدایوب آغا،سید ظہور آغا، صغیر کھرل ،فائزہ شکیل ،حاجی محمدہاشم محمدشہی ،اکرم گل،میرمٹھا خان ،بابو جان رند¾ چیئرمین عنایت اللہ میروانی اوردیگر نے پیپلز لیبر بیورو کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں میں مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہ وئے کہی۔ مقررین نے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں شکاگو کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دن منایا جارہا ہے شکاگو کے شہداءنے مزدوروں کے حقوق کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے پاکستان میں 1970ءتک مزدوروں کا استحصال ہوتا رہا پیپلز پارٹی کے شہید قائد ذوالفقارعلی بھٹو نے برسراقتدار آکر یوم مئی پر مزدوروں کو چھٹی کا حق دیا اور لاکھوں ایکڑ زمین جاگیرداروں سے لیکر ہاریوں اور مزدوروں میں تقسیم کی۔انہوں نے کہا کہ شکاگوکے محنت کشوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دنیا بھر کے مزدور تحریکوں میں تاریخی باب رقم کیا جو آج ان عظیم انسانوں کی قربانیوں کے بدولت محنت کشوں کا سر فخر سے بلند ہے اور پوری دنیا کے محنت کشوں نے شکاگو کے عظیم شہداءکے لہوں کو اپنی شناخت کے لئے اپنا لیا ہے شکاگو کے شہداءنے اپنے لہو و لازوال قربانیوں اور شعوری جدوجہد کے ذریعے دنیا کے محنت کشوں کو یہ پیغام دیا کہ استحصالی نظام کو ختم کرکے مزدور راج قائم کیا جائے اور اس وقت کے سامراجی حکمرانوں ، مل مالکان ، کارخانہ داروں ،سرمایہ داروں صنعت کاروں کو للکار تے ہوئے اعلان کیا کہ ہمیں بھی زندہ رہنے کا حق دو، ہمارے اوقات کار مقرر کرو، ہماری تنخواہوں میں اضافہ کرو، ہمیں روزگار دو شکاگو کے عظیم محنت کشوں اور ان کی مخلص قیادت نے جان کی قربانی دیکر دنیا کے محکوم ، مظلوم طبقات مزدوروں کسانوں کاشتکاروں اور کھیت مزدوروں کے لئے ایک ایسے راستے کا تعین کیا جس کی منزل ایک ایسے معاشرے کا قیام تھا جس کی بنیاد عزت آزادی اور طبقاتی تضادات سے پاک سرمائے کی منصفانہ تقسیم تھی تاکہ محنت کش طبقہ جو اپنے ہاتھوں سے دو وقت کی روٹی کماتے ہیں انہیں باعزت روزگار میسر ہو محنت کشوں کی عظیم قربانیوں اور لہو کی بدولت دنیا بھر کے مزدوروں کے اوقات کار آٹھ گھنٹہ مقرر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدارآئی ہے تو عوام کو روٹی ،کپڑا اور مکان دیا اور لاکھوں کی تعداد میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیاگیا اب جبکہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں اتحادی ہے توپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوشش ہے کہ مزدوروں کے مسائل حل اور پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانون کوروزگار کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو مزدوروں ،کسانوں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں مزدور،کسان پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیںانشاءاللہ جب بھی پیپلز پارٹی برسراقتدارآئے گی تو مزدوروں کو انکے جائز حقوق دے گی۔انہوں نے کہا کہبلوچستان حکومت صوبے کے مزدوروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے پیپلز لیبر بیورو کو بلوچستان میں مزدوروں کے حوالے سے لیبر پالیسی بنانے میں نمائندگی دے گی تاکہ مزدور طبقے کے مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔
بلو چستان
مزدوروں کے بغیر ملکی معیشت کا چلنا نا ممکن ہے، سردار عمر گورگیج