سری لنکا کا رواں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مجموعہ، عمان کو شکست

 سری لنکا کا رواں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مجموعہ، عمان کو شکست

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے شکست دے دی۔
عمان کی جانب سے 226 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عامر کلیم اور جتیندر سنگھ نے اننگز کا آغاز کیا، جتیندر سنگھ ایک رنز اور عامر کلیم چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حماد مرزا 9 رنز بنا سکے، وسیم علی نے 27 رنز بنائے، ونائیک شکلا ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، جیتین رامانندی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔
محمد ندیم کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا انہوں نے 53 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے، عمان نے مقررہ بیس اوورز نو وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے اس طرح سری لنکا 105 رنز سے یہ میچ جیت گیا۔
سری لنکا نے رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مجموعہ 225 رنز بنائے اور عمان کو جیتنے کے لئے 226 رنز کا ہدف دیا۔
عمان نے ٹاس جیت جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے اور اس ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مجموعہ بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

awais1

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے