بلو چستان

بلوچستان میں پانی کی دستیابی اور کسانوں کا مستقبل قومی ترجیح بنایا جائے،سینیٹر محمد عبدالقادر

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آبی وسائل کا مو¿ثر انتظام زراعت، روزگار اور صوبے کی پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ پانی سے متعلق قانون سازی کیساتھ عملی منصوبوں، مناسب فنڈنگ اور مو¿ثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے کے کسانوں اور عام شہریوں کو حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں باہمی تعاون سے چھوٹے ڈیموں، بارانی پانی ذخیرہ کرنے، زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر بنانے اور آبپاشی کے نظام کی بحالی پر ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔ پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے ڈرپ اور اسپرنکلر آبپاشی کو فروغ دیا جائے اور کسانوں کو ان سہولتوں کے حصول کیلئے مالی و تکنیکی معاونت فراہم کی جائے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کی ضروریات کے مطابق آبی منصوبے تشکیل دیے جائیں اور زیرِ تکمیل منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں۔ مقامی کسانوں اور متعلقہ ماہرین کی مشاورت سے ایسے اقدامات کیے جائیں جو زرعی پیداوار بڑھانے اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد دیں۔ پانی کا تحفظ صرف زرعی مسئلہ نہیں بلکہ غذائی تحفظ، عوامی صحت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ بلوچستان کے آبی وسائل میں سرمایہ کاری صوبے کی خوشحالی اور پاکستان کے معاشی استحکام میں سرمایہ کاری ہے۔ پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے ڈرپ اور اسپرنکلر آبپاشی کو فروغ دیا جائے اور کسانوں کو ان سہولتوں کے حصول کیلئے مالی و تکنیکی معاونت فراہم کی جائے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کی ضروریات کے مطابق آبی منصوبے تشکیل دیے جائیں اور زیرِ تکمیل منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں۔ مقامی کسانوں اور متعلقہ ماہرین کی مشاورت سے ایسے اقدامات کیے جائیں جو زرعی پیداوار بڑھانے اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد دیں۔ پانی کا تحفظ صرف زرعی مسئلہ نہیں بلکہ غذائی تحفظ، عوامی صحت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ بلوچستان کے آبی وسائل میں سرمایہ کاری صوبے کی خوشحالی اور پاکستان کے معاشی استحکام میں سرمایہ کاری ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *