امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کوئٹہ میں قائم الخدمت فاو¿نڈیشن بنوقابل کے مختلف کمپیوٹرلیبس کا خصوصی دورہ کیاجہاں انہوں نے طلبہ وطالبات اورٹیچرزسے ملاقات کی اور ان کی تعلیمی و فنی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے طلبہ سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کیے اور ان کی صلاحیتوں، سیکھنے کے عمل اور مستقبل کے عزائم کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔طلباءوطالبات نے الخدمت فاو¿نڈیشن جماعت اسلامی کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہوتے ہیں۔ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور محنتی ہیں تعلیم وٹیکنالوجی سے لیس ہوکرجدیدچیلنجزکامقابلہ کیاجاسکتاہے بلوچستان کے غربت وناخواندگی کوتعلیم وہنرسے ختم کریں گے۔جماعت اسلامی نے الخدمت بنوقابل پروگرام کے تحت لاکھوں کامہنگے کورسز مفت فراہم کرکے نوجوانوں کوعلم وہنرکاراستہ آسان بنادیاانہیں جدید تعلیم،ٹیکنالوجی اور فنی مہارتوں کے مواقع فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔نوجوانوں کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنر اور ٹیکنالوجی سیکھنے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔جماعت اسلامی بلوچستان میں دینی وعصری تعلیم اورہنرسے لیس باصلاحیت تعلیمیافتہ نوجوان تیارکریں گے۔ملک بھرمیں کیاکوئی اورسیاسی قوم پرست مذہب پرست پارٹی عوام کی ایسی تعلیمی خدمت کررہی ہے؟جماعت اسلامی ہردکھ دردمیں ہرطبقہ فکر کیساتھ بلاتفریق رنگ ونسل اورزبان ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ بنو قابل جیسے پروگرام نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور عملی مہارتیں حاصل کرنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں جو خوش آئند اقدام ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے زیادہ سے زیادہ نوجوان ایسے تعلیمی و فنی پروگراموں سے استفادہ کریں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر روزگار اور خود روزگاری کے نئے مواقع پیدا کریں۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ باصلاحیت، ہنرمند اور تعلیم یافتہ نوجوان ہی بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں، تعلیم اور ہنر سے جوڑ کر ہی صوبے میں ترقی، خوشحالی اور بہتر مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عارف دمڑ، الخدمت فاو¿نڈیشن اور جماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بلو چستان
بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور محنتی ہیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ