کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاءنے کہا ہی کہ وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کے وژن کے تحت حکومت بلوچستان ہراسمنٹ ایکٹ 2016 کے ذریعے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے متحرکانہ کرداراد اکررہی ہے طالبات بلاخوف وخطر تعلیمی سفر جاری رکھیں کسی بھی ادارے میں ہراسمنٹ کیس ثابت ہونے ہر سرکاری افیشل کو ملازمت سے برطرف کیا جائیگا یہ بات کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے لسبیلہ یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے یوءکہی کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے کہا ہم نے بطورسیکرٹری وومن ڈیولپمنٹ وراثت میں خواتین کوانکاحق دلانے کیلئے قاونون سازی کی لیگل فریم ورک کے زریعے خواتین کوبااختیار بنانے اورانکے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں تعلیمی درسگاہوں میں طالبات بلاخوف وخطر اپنی تعلیم جاری رکھیں انتظامیہ انہیں ٹیکنیکل ایجوکیشنل گائیڈلائن کے ساتھ یونیورسٹی فیکلٹیز کو بھرپورمعاونت فراہم کریگی کمشنر لسبیلہ ڈویڑن نے کہا کیرئر سازی کیلئے اسٹوڈنٹ اور ٹیچرزکے مابین کمیونیکیشن کوآرڈینیشن ہونی چاہیے فیمیل اسٹوڈنٹ کو جاب سلیکشن میں صرف میڈیکل اورٹیچنگ کا شعبہ نہیں بلکہ ایڈمنسٹریشن ودیگر فیلڈجوائن کرنی چاہیے کمشنر نے اپنی پیغام میں کہا کہ جاب اپلاءکے حوالے سے امیدوارکبھی بھی مایوسی کا شکار نہ ہوں اللہ پر توکل رکھیں خوداعتمادی کو برقراررکھیں کامیابی آپکے قدم چومے گی کمشنر نے پسماندہ علاقے آواران سے تعلیمی ترقی کے سفر سے طالبات کو آگاہ کیا اوربتایا کہ بلوچستان میں وومن امپاورمنٹ پالیسی کے تجت صوبے میں وومن بزنس مارکیٹ کاتصور لانے میں کامیاب ہوءہیں صوبے کے مختلف علاقوں میں چھ وومن بزنس سینٹر قائم کئے ہیں ہمیں اسکلڈڈیولپمنٹ اورڈیجیٹالائزیشن کی جانب بڑھنا چاہیے لائیو اسٹاک ہینڈی کرافٹ فری لانسنگ کوکنگ او ای کامرس سمیت دیگر شعبوں میں کاروبار کیلئے حکومت لون کی سہولت فراہم کررہی ہے ابتک 409خواتین اپنا بزنس وائم کرچکی ہیں کمشنر نے کہا کہ لسبیلہ ڈویڑن میں چارانتظامی افسران کی تعیناتی سروسز ڈیلیوری چیلنج سے نمٹنے کی جانب اہم پیشرفت ہےخواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں ہم سب نے ملکر اس ڈویڑن صوبے اورملک کیلے کام کرنا یے کمشنر نے طالبات کے سوال کے جواب میں کہا کہ پی ایس پی افسر یا سول سروس افسر بننے سے معاشرے میں تبدیلی نہیں آتی بلکہ اس وقت ممکن ہے جب ہرشخص آپنا کردارذمہ دارشہری کے طورہر نبھائے ہم اپنا ویسٹ سڑکوں پر نہ پھینکیں سوسائٹی چینج کیلئے ہرشخص کواپنا کرداراداکرنا ہوگاکمشنر لسبیلہ نے ضلع حب میں خواتین کے نشے کی لت میں مبتلا ہونےکو لمحہ فکریہ قراردیتے ہوئے کہا کہ حب انتظامیہ کیساتھ سوسائٹی کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگاانہوں نے نیشنل سمٹ کانفرنس میں یوتھ افیئرڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لسبیلہ کونظراندازکرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری یوتھ افیئر سے کوآرڈینیشن کے احکامات جاری کیں کمشنر نے اسٹوڈنٹ کونصیحت کی کہ وہ جاب سلیکشن کے حوالےسےوالدین کی رائے کو ترجیح دیں بہت سارے والدین ایسے ہوتے ییں جنہوں نے یونیورسٹی نہیں دیکھی لیکن بچوں کو یونیورسٹیز میں داخل کروارہی ہیں۔
بلو چستان
سوسائٹی چینجزسے نمٹنے کیلئے ہرشخص کواپنا کرداراداکرنا ہوگا،کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء