جماعت اسلامی کے زیراہتمام29اگست امن کیلئے بدامنی،بارڈرزوسڑکوں کی بندش کے خلاف دھرناآج گورنرہاوس کے قریب ہوگادھرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے دھرنے کی تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی صدارت میں اجلاس منعقدہوااجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ نائب امیر صوبہ زاہداختربلوچ امیرجماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند ودیگرذمہ داران شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ آج ہم امن کیلئے اوربدامنی دہشت گردی بارڈرزوسڑکوں کی بندش مہنگائی کے خلاف نکلیں گے ہماری جدوجہد عوام کیلئے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہے ہماراکوئی سیاسی ایجنڈا،ذاتی وپارٹی مفادات نہیں۔ہم عوام کے دکھ دردپریشانی مشکلات ختم کرنے اورامن کیلئے پرامن جمہوری مذاہمت واحتجاج کرتے ہیں۔حکومت وادارے اورسیکورٹی فورسزاہل بلوچستان کوامن دے دیں بارڈرزوسڑکیں کھول دیں بلوچستان کے عوام بدحال پریشان اورمسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں جان ومال محفوظ نہیں روزگارتجارت بندہیں سڑکوں پرٹرک،کوچزسمیت پبلک ٹرانسپورٹ وعوام غیرمحفوظ ہیں بلوچستان خجل رہاہے ان حالات میں امن کیلئے نکلناسب کی ذمہ داری بنتی ہے اس کوامن کیلئے اوربدامنی وظلم اورجبرکے خلاف کرداراداکرناچاہیے اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کوئٹہ کے شہریوں تاجربرادری عوام نوجوانوں ودکانداروں سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی دھرنامیں شرکت کریں جماعت اسلامی کوئٹہ تمام زونزکے ذمہ داران ختم نبوت چوک سے چمن پھاٹک تک دھرنے میں کارکنان وارکان دوست واحباب کوشریک کروائیں۔
بلو چستان
ہماری جدوجہد عوام کیلئے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہے،مولانا ہدایت الرحمن