ایپل کے نئے آئی فون ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے مگر اس سال کی ڈیوائسز پہلے سے زیادہ مہنگی ہوں گی۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 18 پرو سیریز کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے ستمبر میں آئی فون 18 پرو، 18 پرو میکس اور کمپنی کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کے نئے فلیگ شپ آئی فونز گزشتہ سال کے پرو ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ مہنگے ہوں گے۔
اس سے قبل گزشتہ سال ایپل نے آئی فونز 17 سیریز کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کیا تھا۔