واٹس ایپ میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے آپ جان سکیں گے کہ کسی وقت کونسا کانٹیکٹ آن لائن ہے۔
wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ ایپ میں ایک کانٹیکٹ ٹیب کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں سامنے آیا ہے۔
وہاں بھی یہ تمام بیٹا صارفین کو دستیاب نہیں۔
یہ نیا ٹیب نیچے نیوی گیشن بار میں اپ ڈیٹس اور کالز کے درمیان موجود ہوگا۔
وہاں پر آپ کے کانٹیکٹس کے نام نظر آئیں گے اور یہ دکھایا جائے گا کہ ان میں سے کتنے آں لائن ہیں جس کا عندیہ گرین ڈاٹ سے ملے گا۔
اس کانٹیکٹس لسٹ میں برتھ ڈے ریمائنڈرز بھی نظر آئیں گے جبکہ آپ نئے افراد کو واٹس ایپ میں انوائیٹ کرسکیں گے۔
جن کانٹیکٹ کی سالگرہ اسی دن ہوگی، ان کے نام کے ساتھ کیک ایموجی اور برتھ ٹوڈے کے الفاظ لکھیں نظر آئیں گے۔
اس ٹیب میں ایک سرچ بار بھی اوپر موجود ہوگی تاکہ آپ نام، نمبر یا یوزر نیم کے ذریعے کانٹیکٹس کو تلاش کرسکیں۔
رپورٹ کے مطابق کانٹیکٹس لسٹ میں سب سے اوپر وہ نام ہوں گے جو آن لائن ہوں گے جس کے بعد حروف تہجی کے مطابق نام ہوں گے۔
البتہ جن افراد نے اپنے لاسٹ سین اسٹیٹس کو ڈس ایبل کیا ہوا ہوگا وہ آن لائن نظر نہیں آئیں گے۔