انسانی روبوٹ کی ہاتھ سے آٹا گوندھنے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی ایک بیکری سے انسان نما ایک روبوٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ سمیٹی ہوئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ بہت تیزی اور مہارت سے آٹا گوندھ رہا ہے۔