کھیل

ٹریننگ سیشن کے دوران انجری، بیٹر عبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی برائن لارا اکیڈمی میں ہوئی، کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کے تصاویر بھی بنوائیں۔

ٹرافی کی رونمائی کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا لیکن ٹیم کیلئے بری خبر یہ ہے کہ بیٹرعبداللہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

ٹریننگ سیشن کے دوران عبداللہ فضل کی کمر کے نچلے حصے میں انجری ہوئی، ایم آر آئی اور طبی معائنے کے بعد عبداللہ فضل کو ری ہیب سے گزرنے کی ہدایت کردی گئی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *