دنیا

طلبہ پر پولیس لاٹھی چارج کی ویڈیو دیکھنے سے انکار کرنے والے بھارتی چیف جسٹس کو وضاحتیں دینا پڑگئیں

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی پر پولیس لاٹھی چارج کی ویڈیوز دیکھنے سے انکار کرنے والے بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت نے صفائیاں پیش کرنا شروع کردیں۔ 

نئی دہلی کے جنتر منتر پر جاری احتجاج پر پولیس تشدد کی ویڈیوز دیکھنے سے انکار کرنے والے بھارتی چیف جسٹس نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ  ان کے سامنے اس حوالے کوئی آئینی پٹیشن دائر نہیں ہوئی۔

چیف جسٹس سوریا کانت نے کہا کہ اس حوالے سے صرف ایک وکیل کا خط آیا تھا اور وہ ایک وکیل کے خط کو آئینی پٹیشن تصور نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب بھارت میں پیپر لیک معاملے پر شروع ہونے والا احتجاج جاری ہے اور طلبہ نے اس حوالے سے گزشتہ روز آنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔

 ترجمان کاکروچ جنتا پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کو بتا دیا ہے کہ وزیرتعلیم مستعفی نہ ہوئےتو احتجاج بڑھتاجائےگا اور  پھر ملک بھر میں احتجاج کی کال دیناہوگی۔ 

واضح  رہے رواں سال مئی میں بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کے نوجوانوں سے متعلق متنازع بیان کے بعد ہی آن لائن پارٹی کاکروچ جنتا پارٹی وجود میں آئی تھی۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ایک بیان میں کہا تھا کچھ بے روزگار نوجوان ’کاکروچ‘ کی طرح نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے کو ملا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *