ٹیکنالوجی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹا گرام سروسز بحال

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز چند گھنٹوں کے بعد بحال کر دی گئی ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو چند گھنٹوں تک میٹا کی ان سروسز میں اکاؤنٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

صارفین نے بتایا کہ جب بھی وہ ایپ یا ویب سائٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو اکاؤنٹ کی عارضی عدم دستیابی کا میسج سامنے آتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اس میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ ایسا سائٹ میں مسئلے کی وجہ سے ہوا ہے اور اسے جلد حل کرلیا جائے گا تو کچھ دیر بعد دوبارہ کوشش کریں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *