امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے گوادرمیں الخدمت فاو¿نڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام“بنو قابل” پروگرام کے تحت فری آئی ٹی ٹریننگ سینٹرجدیدکمپیوٹرلیب کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ “بنو قابل”فری آئی ٹی پروگرام بلوچستان، بالخصوص گوادر کے نوجوانوں کے لیے ایک ویژنری اور بیش بہاقیمتی تحفہ ہے۔اس وقت ملک بھر میں چھتیس ہزار سے زائد نوجوان اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ پروگرام کامقصد نوجوانوں کوجدیددورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے آئی ٹی اسکلز سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔تقریب میں بتایا گیا کہ گوادر میں اس پروگرام کے انٹری ٹیسٹ میں 4500 طلبہ نے شرکت کی جو نوجوانوں میں جدید تعلیم کے بڑھتے ہوئے رجحان کا واضح ثبوت ہے۔ بنو قابل آئی ٹی فری ٹریننگ سینٹر بلوچستان کا تیسرا بڑا پروگرام ہے، جس سے غریب اور باصلاحیت نوجوانوں کو جدید علوم کے حصول میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر الخدمت فاو¿نڈیشن بلوچستان کےصدر عبدالمجید سربازی نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت تین مختلف آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گےجن کا دورانیہ چار ماہ ہوگایہ جدید لیب ایک کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کی گئی ہےجس میں پچاس سے زائد کمپیوٹرز نصب ہیں اور تمام جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں طلباءاورنوجوانوں کی بہترمستقبل باعزت روزگارکیلئے یہ بہترین انقلابی پروگرام ہے الخدمت فاو¿نڈیشن بلوچستان کوتعلیم وٹیکنالوجی دے کرامن روشنی اورترقی کی راہ پرلے جاناچاہتے ہیں۔ تقریب سے جماعت اسلامی گوادر کے امیر سعید احمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ سے عوامی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوامی مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کر رہے ہیں جبکہ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان کی کارکردگی ایک روشن مثال ہے۔گوادر گرائمر اسکول کے پرنسپل ناصر رحیم سہرابی نے کہا کہ اس جدید آئی ٹی لیب کے قیام سے نوجوانوں کو سیکھنے کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے اس اقدام کا کریڈٹ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان الخدمت فاو¿نڈیشن اور جماعت اسلامی کی قیادت کو دیا۔ ایم پی اے گوادرمولانا ہدایت الرحمان نے اپنے خطاب میں مزیدکہا کہ موجودہ تعلیمی نظام نوجوانوں کو عملی زندگی کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں کر پا رہا، اس لیے ضروری ہے کہ فنی اور جدید تعلیم کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاو¿نڈیشن نے متبادل تعلیمی اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے35کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال قائم کیا جا رہا ہےجبکہ یتیم بچوں کی کفالت اور بیلہ میں ہاسٹل کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔ “بڑھتاپڑھتابلوچستان” پروگرام کے تحت35 اسکول قائم کیے جائیں گےجبکہ ضلع بھر میں بند 313اسکولوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ عوام کو وقتی سہولیات کے بجائے معیاری تعلیم کے حصول پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گوادر کے مختلف علاقوں میں مزید آئی ٹی لیبز قائم کی جائیں گی، جبکہ اس نئے سینٹر میں باقاعدہ کلاسزکاآغاز15 مئی سے ہوگا۔تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایسے فلاحی اور تعلیمی منصوبے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے
بلو چستان
”بنو قابل “فری آئی ٹی پروگرام بلوچستان کے نوجوانوں کےلئے ایک ویژنری اور بیش بہاقیمتی تحفہ ہے،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ