صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کا انحصار محکمہ کی مو¿ثر اور بروقت کارکردگی پر ہے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے ان خیالات کا اظہار محکمہ مواصلات و تعمیرات کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس تمام زونز کے چیف انجینئرز نئے تعینات ہونے والے چیف انجینئر سبی زون میر محمد کھوسہ چیف انجینئر مکران رخشاں زون جہانزیب پانیزئی اور سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے شرکت کی اجلاس کے دوران سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی تکنیکی یا انتظامی رکاوٹ کو بروقت دور کرکے منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے حال ہی میں بھرتی ہونے والے 192 سب انجینئرز کی شمولیت سے محکمہ کی استعداد کار اور کارکردگی میں مزید بہتری آئی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ اگرچہ ترقیاتی منصوبوں پر کام تسلی بخش رفتار سے جاری ہے تاہم عوامی مفاد کے پیش نظر اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہو سکیں اور عوام کو بروقت سہولیات میسر آئیں انہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران دستیاب ترقیاتی فنڈز کے مو¿ثر اور شفاف استعمال کو محکمہ کی ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہاصوبائی وزیر نے تمام چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زونز کا باقاعدگی سے دورہ کریں گو کہ ان منصوبوں پر چیلنجز کافی زیادہ ہیں لیکن ان چیلنجوں کا سامنا کریں اور جاری منصوبوں کی نگرانی کو یقینی بنائیں اور اپنی وزٹ رپورٹس باقاعدگی سے ارسال کریں تاکہ منصوبوں کی رفتار اور معیار کا مو¿ثر جائزہ لیا جا سکے میر سلیم احمد کھوسہ نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں جاری اہم نوعیت کے میگا ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کو جدیدمعیاری اور پائیدار سہولیات کی فراہمی خواہ وہ شاہراہوں سے متعلق ہوں یا سرکاری عمارتوں کی تعمیر و ترقی سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور اس ذمہ داری کو دیانت داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں نبھانا ہی محکمہ کا نصب العین ہونا چاہیے۔
بلو چستان
بلوچستان کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے ، میر سلیم احمد کھوسہ