اہم خبریںبلو چستان

جماعت اسلامی ایک پرامن اور آئینی جدوجہد کے ذریعے نظام کی تبدیلی کےلئے کوشاں ہے،مولاناہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ (این این آئی) جماعت اسلامی کے تحت بلوچستان بھر میں“رابطہ عوام،بدلو نظام” کے عنوان سے ممبر سازی اور دعوتی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔اس مہم کا آغاز گوادر سے کیا گیا، جو اب کوئٹہ، ڈیرہ مراد جمالی، لورالائی، بھاگ، ناڑی، نصیرآباد، جعفرآباد، ڈیرہ اللہ یار، ڑوب، لسبیلہ اور حب چوکی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع تک پھیل چکی ہے۔بڑے شہروں اور اہم عوامی مقامات پر دعوتی کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں شہریوں کو جماعت اسلامی کے منشور، اہداف اور پروگرام سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بینرز، پوسٹرز، دیواروں پر چاکنگ، دفاتر، گھروں اور گلی محلوں میں جماعت اسلامی کے پرچم لگا کر مہم کو مو¿ثر بنایا جا رہا ہے۔ ممبر بننے کے طریقہ کار سے بھی عوام کو تفصیل سے آگاہ کیا جا رہا ہے، جبکہ نوجوانوں، طلبہ، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے۔مختلف مقامات پر منعقدہ جلسوں، اجلاسات اور دعوتی کیمپس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ، نائب امراءبشیر احمد ماندائی، عبدالنعیم رند، نورالدین غلزئی و دیگر رہنماو¿ں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک پرامن، جمہوری اور آئینی جدوجہد کے ذریعے نظام کی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر ڈنڈے، جبر، آپریشنز اور طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے بلکہ ان سے محرومی اور بے چینی میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ظلم، ناانصافی، بدعنوانی، بدامنی اور لاقانونیت کے خاتمے کے لیے عملی میدان میں موجود ہے اور عوام کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے، اور ان وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خرچ کیا جانا چاہیے۔رہنماو¿ں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنیں، اپنی صلاحیتوں، وقت اور وسائل کے ساتھ اس تحریک کا ساتھ دیں اور ایک دیانتدار، باصلاحیت اور عوام دوست قیادت کے انتخاب میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان، طلبہ، تاجر، خواتین اور ہر طبقہ فکر جماعت اسلامی کا ساتھ دے تو صوبے میں مثبت تبدیلی، خوشحالی اور انصاف پر مبنی نظام کا قیام ممکن ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی عوام کو مایوسی، احساس محرومی، بے روزگاری اور دیگر مشکلات سے نکال کر ایک باوقار، پرامن اور خوشحال بلوچستان کی تعمیر کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، اور ہر فورم پر عوام کی آواز بن کر ان کے حقوق کا دفاع کرتی رہے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *