اہم خبریںپاکستان

پاکستان امن و سلامتی کےلئے بات چیت اور سفارت کاری کے راستے کو فروغ دے رہا ہے،وزیر اعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے راستے کو فروغ دے رہا ہے،پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ اپنی کی مستقل وابستگی، امن کی خواہش اور بین الاقوامی تعاون کی رہنمائی میں اختلافات کو ختم کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
کثیرجہتی اور سفارت کاری کے ذریعے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہاکہ کثیرجہتی اور سفارت کاری برائے امن کے عالمی دن کے موقع پر حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات، تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کےلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب عالمی برادری کو پیچیدہ سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے راستے کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خطے میں پاکستان کی ثالثی کی جاری کوششیں انہی اصولوں پر کاربند ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ اپنی کی مستقل وابستگی، امن کی خواہش اور بین الاقوامی تعاون کی رہنمائی میں اختلافات کو ختم کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *