کھیل

پی ایس ایل 11: محمد عامر اور فہیم اشرف کے درمیان تلخ کلامی، ساتھی کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 11 کے 34 ویں میچ میں  محمد عامر اور فہیم اشرف کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

یہ واقعہ جمعرات کو راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران پیش آیا۔

ہوا کچھ یوں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے دوران راولپنڈیز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے 17 ویں اوور میں فہیم اشرف کو  آؤٹ کیا۔

جیسے ہی فہیم اشرف آؤٹ ہوئے تو محمد عامر اور فہیم کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔ دونوں ایک دوسرے کے قریب گئے اور لفظی گولہ باری شروع ہوئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *