Uncategorized

حکومت کا موجودہ صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے پر غور

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے تجاویز پر ورکنگ تیار کر کے وزیراعظم کو بریفنگ دی جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 دنوں کی بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، اس طرح پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ کی مسابقت سے ایڈجسٹ کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم معاشی ٹیم کی مشاورت سے قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے، صورتحال سنگین رہنے کی صورت میں وفاقی حکومت کی جانب سے جلد فیصلہ متوقع ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *