آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، افغان کرکٹر محمد نبی پر جرمانہ عائد

 آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، افغان کرکٹر محمد نبی پر جرمانہ عائد

افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی پر ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے یہ کارروائی افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان گروپ ڈی کے میچ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ’محمد نبی نے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کی جو بین الاقوامی میچ کے دوران امپائر کی ہدایات نہ ماننے سے متعلق ہے۔‘
اس خلاف ورزی کو لیول ون جرم قرار دیا گیا ہے۔
واقعہ افغانستان کی اننگز کے 14ویں اوور کے آغاز میں اس وقت پیش آیا جب محمد نبی نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر لنگی نگیڈی کی جانب سے پہنے گئے کلائی کے بینڈ (رسٹ بینڈ) پر آن فیلڈ امپائرز سے بحث کی۔ آئی سی سی نے اس رویے کو امپائر کی ہدایات کی عدم تعمیل قرار دیتے ہوئے جرمانہ عائد کیا۔
میچ کے حوالے سے بات کی جائے تو مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا۔ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی اور فیصلہ دو سپر اوورز تک جا پہنچا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا جس نے شائقین کرکٹ کو آخر تک سنسنی میں مبتلا رکھا۔

awais1

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے