کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب کون ہیں؟

 کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب کون ہیں؟

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت متعدد شہروں پر کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے ہونے والے حملوں سے قبل اسی تنظیم کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔
اس ویڈیو میں ایک غیر آباد نامعلوم مقام پر تین موٹر سائیکلوں پر چھ مسلح افراد سوار نظر آتے ہیں۔ ان چھ افراد میں سے صرف ایک شخص کا چہرہ نظر آتا ہے۔
کالعدم تنظیم کے مطابق یہ شخص بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب تھے اور ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ان حملوں میں بشیر زیب نے خود بھی حصہ لیا۔
بی ایل اے نے واضح نہیں کیا کہ یہ ویڈیو کس مقام پر بنائی گئی تاہم وزیر علی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو افغانستان میں بنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سنیچر کو مسلح افراد نے کوئٹہ، مستونگ، قلات، نوشکی، خاران، دالبندین، تربت، تمپ، گوادر اور پسنی سمیت بعض دیگر علاقوں میں مختلف تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

awais1

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے