پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے جتک ہاو¿س، آصف آباد میں حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے دوست احباب، عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، حلقہ انتخاب کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور عوام کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاءنے اپنے علاقوں سے متعلق مسائل اور عوامی ضروریات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔حاجی علی مدد جتک نے ملاقات کے دوران عوامی مسائل اور تجاویز کو توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا بروقت حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے تاکہ ان کے مسائل براہِ راست معلوم کرکے متعلقہ اداروں کے ذریعے ان کے حل کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھائے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی کا اصل مقصد لوگوں کے مسائل کو ایوان اور متعلقہ حکام تک پہنچانا اور ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور شہری مسائل کے ازالے کے لیے دستیاب وسائل کو مو¿ثر انداز میں بروئے کار لایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقہ انتخاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے جاری اقدامات کو مزید مو¿ثر بنایا جائے گا جبکہ عوامی ضروریات اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔اس موقع پر ملاقات کے لیے آنے والے افراد نے حاجی علی مدد جتک کی جانب سے عوام سے مسلسل رابطے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور مختلف امور پر اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں حلقہ انتخاب کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
بلو چستان
عوامی نمائندگی کا اصل مقصد لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہے، حاجی علی مدد جتک