ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل، ایس ایس پی ٹریفک محمد بلوچ، علماءکرام، تاجران اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں کی شرکت سے اتحاد بین المسلمین و انٹرفیتھ ہارمونی کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس میں 12 ربیع الاول، عید میلاد النبی کے موقع پر مذہبی اجتماعات، جلوسوں اور دیگر پروگرامز کے سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین، بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن و امان کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تمام مذہبی اجتماعات اور جلوسوں کے لیے مو¿ثر اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں، علماءکرام، تاجران اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں کے ساتھ مکمل تعاون اور مو¿ثر رابطہ کاری کو یقینی بنائے گی۔ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل اور ایس ایس پی ٹریفک محمد بلوچ نے شرکاءکو سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی اور 12 ربیع الاول کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔علماءکرام، تاجران اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں نے امن و امان کے قیام، مذہبی رواداری اور اتحاد بین المسلمین و بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کانفرنس کے شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر باہمی اتحاد، بھائی چارے، مذہبی رواداری اور امن و محبت کی فضا کو فروغ دیا جائے گا اور کوئٹہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
بلو چستان
عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی آئی جی کوئٹہ