بلو چستان

جمعیت کی سیاست منفی پروپیگنڈوں اور میڈیا ٹرائل سے بے نیاز ہے، مولاناعبدالواسع

جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع نے لورالائی، دکی اور چمن کے دوروں سے واپسی پر کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کی سیاست منفی پروپیگنڈوں اور میڈیا ٹرائل سے بے نیاز ہے،جمہوریت، امن اور ملکی استحکام کے لیے قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ جماعت نے ہمیشہ آئین، جمہوری اقدار، عوامی حقوق اور ملکی استحکام کے لیے اصولی سیاست کا راستہ اختیار کیا ہے اور ہر مشکل دور میں اپنے مو¿قف پر ثابت قدم رہتے ہوئے عوام کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈے، بے بنیاد الزامات اور میڈیا ٹرائل سے مرعوب ہونے والی جماعت نہیں، بلکہ بصیرت، سنجیدگی، سیاسی شعور اور زمینی حقائق کی بنیاد پر سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ جماعت کی سیاست کا بنیادی مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا تحفظ، جمہوری نظام کا استحکام، امن و امان کا قیام اور معاشرے میں انصاف و رواداری کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ سیاسی اختلافات کو جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے برداشت کیا اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، اس لیے جماعت کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے اس کی عوامی مقبولیت اور اصولی مو¿قف کو متاثر نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام بلوچستان میں ترقی، خوشحالی، امن اور عوامی خدمت کی علامت ہے، لیکن بدقسمتی سے جماعت کو سیاسی طور پر دیوار سے لگانے اور اس کے جمہوری کردار کو محدود کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام ایک منظم، نظریاتی اور عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں، اسے دباو¿، منفی مہمات یا سیاسی رکاوٹوں کے ذریعے اپنے اصولی مو¿قف سے پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل، بے روزگاری، پسماندگی، امن و امان کی خراب صورت حال اور بنیادی سہولیات کی کمی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے، اور جمعیت علماءاسلام ان مسائل کے حل کے لیے اپنا سیاسی و جمہوری کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کی قیادت اور کارکن تمام تر مشکلات کے باوجود باہمی اتحاد، نظم و ضبط اور سیاسی استقامت کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور بلوچستان کے عوام کے حقوق، صوبے کی ترقی اور حقیقی جمہوری استحکام کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *