دلچسپ و عجیب

بھارت: کنویں میں پانی کی پراسرار حرکت کی ویڈیو وائرل، لوگ حیرت میں مبتلا

بھارت میں پراسرار کنویں میں پانی خودبخود حرکت کرنے لگا جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے موربی تعلقہ کے گاؤں وِرپاردا میں پیش آیا، جہاں زرعی زمین میں موجود ایک18 فٹ گہرے کنویں میں پانی پراسرار طور پر خودبخود حرکت کرنے لگا جبکہ آس پاس کے دیگر کنوؤں میں پانی ساکت حالت میں ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کچھ روز قبل کنویں کے پانی میں اچانک غیر معمولی حرکت شروع ہوگئی تھی۔

 اس سے قبل بھی رواں ہفتے کے آغاز پر پانی میں ایسی ہی حرکت دیکھی گئی تھی جو جمعرات کی دوپہر تک بتدریج رُک گئی تھی، تاہم بعد میں حرکت دوبارہ شروع ہو گئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *