دلچسپ و عجیب

کیا اس سوال کا جواب 15 سیکنڈ میں دے سکتے ہیں؟

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی پہیلیوں کا جواب دینا پسند ہے، خاص طور پر ریاضی کے معمے حل کرنا؟

اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال ذہنی آزمائش کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

درحقیقت متعدد افراد کے ذہن تو اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں۔

اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ آخری لائن میں موجود سوالیہ نشان کی جگہ کونسا نمبر آئے گا۔

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پہلی قطار میں 1 + 3 = 34 لکھا ہے۔

دوسری لائن میں 5 + 2 = 27 ہے جبکہ تیسری میں 3 + 5 = 58 دیا گیا ہے۔

آخری قطار میں 2 + 4 = ؟ سوالیہ نشان موجود ہے اور آپ کو 15 سیکنڈ میں بتانا ہے کہ وہاں کونسا نمبر آئے گا۔

ویسے آپ کو گمشدہ نمبر کا اندازہ لگانے کے لیے یہ تعین کرنا ہوگا کہ نمبروں کا پیٹرن کس طرح ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔

کیا اب بھی آپ سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں؟

اگر ہاں تو چلیں ہم ہی جواب دے دیتے ہیں۔

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پہلی قطار میں 1 + 3 ہے جس کا مجموعہ 4 ہے مگر وہاں 34 لکھا ہے تو اس میں آخری نمبر یعنی 3 کے ساتھ 4 کو لکھ دیا گیا ہے۔

اسی طرح دوسری لائن میں 5 + 2 کو جمع کیا جائے تو 7 بنتا ہے جسے 2 کے ساتھ جوڑ کر 27 کر دیا گیا ہے۔

یہی پیٹرن تیسری لائن میں بھی نظر آتا ہے جہاں ایک کے ساتھ 6 لکھا ہے جو 5 + 1 کا مجموعہ ہے۔

اس فارمولے کو مدنظر رکھا جائے تو 2 + 4 = ؟ کی جگہ 46 آئے گا۔

تو اس سوال کا جواب 46 ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *