معروف اداکار 39 برس کی عمر میں چل بسے، آخری پوسٹ وائرل
جنوبی کوریا: معروف اداکار جنگ ایون وو 39 سال کی عمر میں چل بسے جبکہ سوشل میڈیا پر کی گئی ان کی آخری پوسٹ وائرل ہورہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ ایون وو کا اصل نام جنگ ڈونگ جن تھا، جنہوں نے 2006 میں اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز کیا۔
Jung Eun Woo کو مشہور ڈرامہ ’ویلکم ٹو ویکیکی‘ میں اپنے کردار کے لیے جانا جاتا تھا، نوجوانی میں ان کی موت کی خبر سے مداحوں اور شوبز انڈسٹری صدمے کا شکار ہے۔
11 فروری 2026 کو ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی، تاہم ان کی وفات کی وجوہات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔
معروف اداکار نے تقریباً دو دہائیوں تک کوریائی ٹی وی انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔