صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں کا عمل مکمل طور پر میرٹ شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا اس ضمن میں کسی قسم کی سفارش دباو¿ یا غیر ضروری مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں اور اے ون روڈ کے بجٹ کے حوالے سے منعقدہ جاہزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان اور چیف انجینئر آفیسران کے علاو¿ہ دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں اور اے ون روڈز بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ بھرتیوں کے پورے عمل کو مو¿ثر منظم اور غیر جانب دار بنایا گیا ہے تاکہ کسی امیدوار کو شکایت کا موقع نہ ملے انہوں نے کہا کہ محکمہ میں لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور متعلقہ احکامات کے مطابق من و عن عمل درآمد کیا جا رہا ہے جبکہ امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری ہےسیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ بھرتیوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور تمام امیدواروں کے ساتھ یکساں اور منصفانہ طرزِ عمل اختیار کیا جائے گا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے اے ون روڈز بجٹ کے حوالے سے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے ون روڈز بجٹ کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے گا تاکہ انفراسٹرکچر کے حوالے سے چھوٹے چھوٹے کام تیزی سے مکمل ہوں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ صوبے کی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کلیدی کردار ہے اور عوام کا پیسہ صحیح طریقے سے استعمال کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے ہر زون کے چیف انجینئر اپنی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے اور جہاں جہاں مناسب ہو وہاں پر اس فنڈ کو استعمال کیا جائے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں کے حوالے سے کہا کہ اس عمل میں کسی قسم کا ابہام بےضابطگی یا شکایت کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے تمام مراحل کو واضح طریقہ کار کے تحت مکمل کیا جائے تاکہ بھرتی کا عمل نہ صرف میرٹ پر مبنی ہو بلکہ اس کی شفافیت بھی ہر سطح پر نمایاں ہو صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے افسران پر زور دیا کہ وہ بھرتیوں کے عمل کی مسلسل نگرانی کریں اور اس حوالے سے پیش آنے والے کسی بھی مسئلے یا شکایت کو فوری طور پر قواعد و ضوابط کے مطابق حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں کا عمل قانونی تقاضوں اور اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں مکمل کیا جائے گا۔
بلو چستان
محکمہ مواصلات و تعمیرات میں لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں کا عمل میرٹ پر کیا جائےگا ،میر سلیم احمد کھوسہ