بلو چستان

بلوچستان کے بنیادی مسائل لاپتہ افراد، بدامنی، بدعنوانی اور بے روزگاری ہیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل لاپتہ افراد، بدامنی، بدعنوانی اور بے روزگاری ہیں۔ شاہراہوں پر عدم تحفظ، سرحدی تجارت کی بندش اور طاقت کے استعمال نے حالات کو مزید خراب کیا ہے۔ مسائل کا حل فوجی آپریشنز اور دھمکیوں کے بجائے مذاکرات، جرگوں اور عوام کو آئینی حقوق دینے میں ہے۔کوئٹہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرٹ کی پامالی، سفارش، اقرباءپروری اور رشوت نے نوجوانوں کو مایوس کر دیا ہے۔ حکومت نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے اور لاپتہ افراد کے مسئلے کو قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کرے۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ صوبے کے وسائل بلوچستان کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور روزگار پر خرچ کیے جائیں۔ سرحدی تجارت کو محفوظ اور بحال کرکے مقامی لوگوں کے معاشی مسائل حل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے عوام کا اعتماد بحال کرنا، محرومیوں کا خاتمہ اور حقوق کی فراہمی ضروری ہے۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق، امن، روزگار اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنی عملی جدوجہد جاری رکھے گی۔حکومت نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے اور لاپتہ افراد کے مسئلے کو قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کرے۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ صوبے کے وسائل بلوچستان کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور روزگار پر خرچ کیے جائیں۔ سرحدی تجارت کو محفوظ اور بحال کرکے مقامی لوگوں کے معاشی مسائل حل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے عوام کا اعتماد بحال کرنا، محرومیوں کا خاتمہ اور حقوق کی فراہمی ضروری ہے۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق، امن، روزگار اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنی عملی جدوجہد جاری رکھے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *