چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی اصلاحات کی کوششیں اہم ہیں اور ان کے دیرپا نتائج کیلئے عوام کی قوتِ خرید میں بہتری، روزگار کی فراہمی اور مقامی صنعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔ آئی ایم ایف کے تازہ معاشی تخمینوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معاشی دباو¿ کے پیشِ نظر پاکستان کو ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جو مالی استحکام کے ساتھ کم آمدن اور متوسط طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ فراہم کریں۔ مستحق خاندانوں کیلئے ہدفی امداد، ضروری اشیاءکی مو¿ثر نگرانی اور صحت و تعلیم کے اخراجات میں سہولت اہم اقدامات ہو سکتے ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو آسان قرضوں، توانائی کی مناسب لاگت اور کاروباری سہولتوں کی فراہمی سے پیداوار اور روزگار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ برآمدی صنعتوں کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر کی تربیت دینا معاشی پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے تجویز دی ہے کہ بلوچستان سمیت پسماندہ علاقوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور فنڈز کی باقاعدہ فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ مقامی کاروبار، روزگار اور بنیادی سہولتوں میں بہتری آئے۔ حکومت، نجی شعبے اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں سے معاشی اصلاحات کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکتا ہے۔ ہماری مشترکہ ترجیح ایسی پائیدار ترقی ہونی چاہیے جسکے ثمرات ہر علاقے اور ہر طبقے تک پہنچیں۔
بلو چستان
معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے،سینیٹر محمد عبدالقادر