رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے، ہم ان کے اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ ان شاءاللہ عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے لورالائی کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا اور علاقے سے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گےانہوں نے کہا کہ لورالائی شہر کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہری مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ میونسپل کمیٹی لورالائی کے ترقیاتی فنڈز میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 12 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ سالانہ فنڈز بھی 12 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دیے گئے ہیں، جس سے شہر میں صفائی، نکاسی آب، سڑکوں، گلیوں اور دیگر شہری سہولیات کی بہتری کے منصوبوں میں تیزی آئے گی حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے بتایا کہ لورالائی میونسپل کمیٹی کو جدید مشینری سے لیس کرنے کے لیے مزید 6 رکشے اور 2 ڈمپرز فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ 54 کلاس فور ملازمتوں کی منظوری بھی دی جائے گی، جس سے نہ صرف میونسپل کمیٹی کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گےانہوں نے کہا کہ لورالائی میونسپل کمیٹی کو بہت جلد میونسپل کارپوریشن کا درجہ دلانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس سے شہر کے انتظامی و ترقیاتی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔ اسی طرح سبزی منڈی اور گوشت مارکیٹ کو بھی جلد فعال کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر ہوں اور شہر میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکےرکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ شہر کے مختلف گلی محلوں میں مرحلہ وار ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ باچاخان چوک سے بڑے نالے کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے، بارش کے پانی کی بروقت نکاسی اور شہری آبادی کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہےانہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اسکولوں کی حالت بہتر بنانے، بنیادی سہولیات کی فراہمی، نئی تعلیمی سہولیات کے قیام اور طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ صحت کے شعبے میں ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں سہولیات کی بہتری، ڈاکٹرز و طبی عملے کی دستیابی، ادویات کی فراہمی اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام سے مل کر اقدامات کیے جائیں گے۔حاجی محمد خان طور ض اوتمانخیل نے کہا کہ آبپاشی اور زراعت کے شعبے کو بھی ترقیاتی ایجنڈے میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ علاقے میں پانی کے مسائل کے حل، آبپاشی کے نظام کی بہتری، نہروں اور واٹر کورسز کی بحالی، نئے آبپاشی منصوبوں اور زرعی زمینوں تک پانی کی فراہمی کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ کسانوں کو سہولیات مل سکیں اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوانہوں نے کہا کہ لورالائی میں سڑکوں، پلوں، نکاسی آب، پینے کے صاف پانی، بجلی، تعلیم، صحت، آبپاشی، کھیلوں اور دیگر بنیادی شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنر اور کھیلوں کے مواقع پیدا کرنا بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہےانہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میںشفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا اور عوامی وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں گےحاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاءاللہ اجتماعی کوششوں، مو¿ثر منصوبہ بندی اور عوامی تعاون سے لورالائی کو ترقی، خوشحالی اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے ایک مثالی اور ماڈل ضلع بنایا جائے گا۔
بلو چستان
لورالائی شہر کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حاجی محمد خان طور اوتمانخیل