پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد میں پنجاب سے بلائے گئے پولیس اہلکار غیر معیاری کھانے سے پریشان

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظراسلام آباد میں پنجاب بھر سے بلائے گئے پولیس اہلکار غیر معیاری کھانے سے پریشان ہوگئے۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظراسلام آباد میں پولیس کی اضافی تعیناتی کی گئی ہے جس کیلئے پنجاب بھر سے پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔

تاہم پولیس اہلکارغیر معیاری کھانے اور ناقص رہائش کے باعث پریشان نظر آتے ہیں۔

روات میں ٹھہرائے گئے 700 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، ویڈیوز میں پولیس اہلکارغیرمعیاری کھانے، ناقص رہائش، گندے واش رومز اورپانی کی قلت کی شکایت کر رہے ہیں۔

یاد رہے اس قبل بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پولیس اہلکاروں نے کھانے میں کیڑے نکلنے کی شکایت کی تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *