دنیا

ادب کا نوبیل انعام کینیڈا سے تعلق رکھنے والی این کارسن کے نام

کے لیے ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام رہا۔2026

سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔

ادب کے نوبیل انعام کے فاتح کا فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً اس مقصد کے لیے کسی مصنف کے زندگی بھر کے کام مدنظر رکھا جاتا ہے۔

نوبیل کمیٹی کے مطابق این کارسن نے اپنے بے باک اور زندگی بھر کے کام سے عصری ادب کی نئی اقسام کو تشکیل دیا۔

سوئیڈش اکیڈمی کی سیکرٹری Ingrid Carlberg نے کہا کہ جب ہم نے اس انعام کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے این کارسن سے رابطہ کیا تو وہ آئس لینڈ میں ہواؤں کی آواز سن رہی تھیں۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی این کارسن قدیم یونانی اور رومی ادب کی کہانیوں اور خیالات کو شاعری، مضامین اور فکشن میں مدغم کر دیتی ہیں۔

ان کی کتابوں میں Eros the Bittersweet، آٹو بائیوگرافی آف ریڈ، مین ان دی آف آور اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

اس انعام کے ساتھ انہیں ایک کروڑ 20 لاکھ سوئیڈش کرونا بھی دیے جائیں گے۔

گزشتہ سال ہنگری کے مصنف لازلو کرسز ناہور نے ادب کا نوبیل انعام جیتا تھا۔

قبل ازیں رواں ہفتے 5 اکتوبر کو طب، 6 اکتوبر کو فزکس جبکہ 7 اکتوبر کو کیمسٹری کے شعبے کے نوبیل انعامات کیا گیا تھا۔

امن کے نوبیل انعام کا اعلان 9 اکتوبر جبکہ معیشت کا نوبیل انعام 12 اکتوبر کو دیا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *