کھیل

کوچ سے اختلافات اور پرتگال کی ٹیم کاکیمپ چھوڑنے پر رونالڈو کی لب کشائی، ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ہیڈ کوچ جارج جیسس سے مبینہ اختلافات کے بعد پرتگال کی قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑنے کے معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں نیشن لیگ میں ناروے کے خلاف میچ میں رونالڈو کو وارم اپ کرانے کے باوجود میدان میں نہیں اتارا گیا اور بعد میں جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ ڈنمارک کے خلاف بھی میچ کی ابتدائی فائنل الیون میں شامل نہیں تورونالڈو غصے میں  پرتگال ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

پرتگال کی ٹیم چھوڑنے کے بعد منتظمین نے فوراً ہی رونالڈو کا 7 جرسی نمبر ایک اور کھلاڑی کو دے دیا تھا جس کے بعد رونالڈو کے فینز میں شدید بے چینی اور غم و غصہ دیکھا گیا جس کی وجہ سے فینز نے پرتگال کی آفیشل ٹیم کے انسٹاگرام کو ان فالو کرنا شروع کردیا۔ 

 پرتگال ٹیم کے کوچ جارج جیسس نے کہاتھا کہ اگر رونالڈو واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

اس صورتحال کے بعد قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ رونالڈو اب پرتگال کی ٹیم کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ چکے ہیں اور ان کے فینز اب انہیں پرتگال کی ٹیم میں کھیلتا نہیں دیکھیں گے۔

تاہم رونالڈو نے اس سب معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک طویل پیغام میں پرتگال کی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا نہ لینے کا اعلان کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *