بلو چستان

غریب عوام کی علاج کی ادویات لوٹنا ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے رخشان،مکران اور جھالاوان ڈویژن کے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا سلسلہ متاثر ہے کوئٹہ سے غریب مریضوں کے لیے ادویات کی گاڑیاں روانہ ہوتی ہیں مگر راستے میں انہیں لوٹ لیا جاتا ہے۔ غریب عوام کی علاج کی ادویات لوٹنا ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلح تنظیمیں یہ گاڑیاں لوٹ رہی ہیں تو سوال یہ ہے کہ آخر کیوں؟ یہ ادویات کسی سرمایہ دار یا بااثر شخص کی نہیں بلکہ بلوچستان کے غریب عوام کے علاج کے لیے ہیں۔ اپنے ہی غریب اور کمزور عوام کی ادویات لوٹنا ان کے حق پر ڈاکا ہے۔ سرمایہ دار اور صاحبِ حیثیت لوگ اپنا علاج ملک کے بڑے شہروں یا بیرونِ ملک کرا سکتے ہیں، مگر غریب عوام کے لیے سرکاری ہسپتال اور وہاں دستیاب ادویات ہی آخری سہارا ہیں۔بلوچستان کے عوام کوپہلے علاج کی صحیح مناسب سہولیات میسرنہیں۔حوصحت کے ادارے موجودہیں ان کوفعال کرنے کی ضرورت ہے اوران اداروں کی ادویات لوٹناکسی صورت جائزنہیں برے غلط ناجائزعوام دشمن اقدامات کی کسی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی۔غریب عوام کی راہ میں مشکلات،رکاوٹیں بڑھتی جارہی ہے۔اس سے بلوچستان مزیدتباہی وبربادی کی جانب گامزن ہے قومی پارٹیاں،حقیقی قبائلی عمادین سیاسی لیڈرز، حکومت وادارے تحفظ وانصاف اورامن کیلئے مخلصانہ عملی کام کریں تاکہ حالات ٹھیک عوام کی جان ومال اورعزت وآبروکوتحفظ میسرہوجائے۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ہسپتالوں تک ادویات کی محفوظ ترسیل یقینی بنائیں اور راستے میں ادویات کی گاڑیوں کو لوٹنے کے واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے۔ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے لاکھوں غریب مریض پہلے ہی بنیادی طبی سہولیات کی کمی کا شکار ہیں، ایسے میں ادویات کی فراہمی میں رکاوٹ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کو سیاسی مصلحتوں، بدعنوانی اور بدامنی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت ہسپتالوں میں ادویات کی بلاتعطل فراہمی، ان کی حفاظت اور شفاف تقسیم کا مو¿ثر نظام بنائے تاکہ غریب مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت مل سکے۔ عوام کی جان اور صحت سے متعلق معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہونی چاہیے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *