پاکستان

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی قطر ائیرویز کی پرواز سے متعلق خبروں کی تردید

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے قطر ائیرویز کی پرواز کی مقبوضہ جموں میں ہنگامی لینڈنگ سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ عمیر خان کا کہنا ہے کہ دوحا سے آنے والی قطر ائیر لائنز کی پرواز نے27 ستمبر کی صبح سیالکوٹ ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، قطر ائیر لائنز کی پرواز نے شیڈول کے مطابق دوبارہ دوحا کے لیے اڑان بھری۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ ریڈار 24 پر تکنیکی خرابی اور جی پی ایس کی غلط معلومات کے باعث پرواز کو غلط مقام پر دکھایا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *