آبنائے سنگاپور میں بڑے مال بردار جہاز کی چینی ماہی گیر کشتی کو زوردار ٹکر سے چینی کشتی الٹنے سے بال بال بچ گئی۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے جمعرات کی شام پیش آیا جب پاناما کے پرچم بردار 229 میٹر طویل بلک کیریئر ‘فرسٹ مارگو’ نے 49 میٹر لمبی چینی ماہی گیر کشتی ‘لوقنگ یوانیو 108’ کو ٹکر ماری۔
دونوں جہازوں نے اس روز صبح تقریباً ایک ہی وقت میں سنگاپور سے روانہ ہو کر ‘ٹریفک سیپریشن اسکیم’ کے تحت مغرب کی جانب جانے والے ایک ہی چینل میں سفر شروع کیا تھا۔
ماہی گیر کشتی سے بنائی گئی حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارگو جہاز چینی کشتی کو زوردار ٹکر مارتا ہے جس سے ماہی گیر کشتی گھوم جاتی اور سمندر کا پانی ڈیک پر آجاتا ہے جبکہ عملے کے ارکان ریلنگ سے چمٹے نظر آتے ہیں۔