جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا سعودی عرب پر حملے نے امریکا اور مغربی دنیا کے دوغلے رویے کو ایک بار پھر بےنقاب کردیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں، اربوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے، امت مسلمہ پوری شدت سے اس حملےکا بھرپور جواب دےگی۔