سائنس اور ٹیکنالوجی

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا نیا گھر آپ کو دنگ کر دے گا

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور دیگر کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جو اس وقت 900 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

تو یہ سوچا جاسکتا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص اس وقت کسی محل نما مکان میں قیام پذیر ہوں گے۔

مگر اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک ٹریلر میں منتقل ہوگئے ہیں۔

جی ہاں واقعی دنیا کے امیر ترین شخص عارضی طور پر ٹینیسی کے علاقے ممفس میں مقیم ہیں اور وہاں ان کی کمپنی ایکس اے آئی کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے اس نئے گھر کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں آج یہاں اس جگہ سے آیا جہاں میں ممفس میں مقیم ہوں جو کہ ایک ائیر اسٹریم ٹریلر ہے’۔

انہوں نے کہا کہ وہ سفر کرنے کی بجائے نئے سرورز کے فرش پر سونا پسند کریں گے۔

ایلون مسک کی جانب سے ائیر اسٹریم ٹریلر میں رہائش حیران کن نہیں بلکہ خلائی تسخیر کے حوالے سے ان کے جنون سے جڑا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *