پاکستان

کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری بھی جاری

کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا ایک کم دباؤ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور ملحقہ علاقے پر موجود ہے، سسٹم کے زیرِ اثر ​آج سے 15 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ​14 سے 15 ستمبر کے دوران سانگھڑ، خیرپور ، حیدرآباد، مٹیاری اور جامشورو میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ​14 سے 15 ستمبر کے دوران کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے،  آج اور کل درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

بارشوں کے پیش نظرپی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کردی 

دوسری جانب  سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظرپی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

مشیر وزیراعلیٰ سندھ گیان چند ایسرانی کے مطابق پی ڈی ایم اے اور سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروسز  1122 ہائی الرٹ رہیں، سندھ کے مختلف اضلاع میں 13 سے 16 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان سمیت سانگھڑ، خیرپور، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، شہید بینظیرآباد اور جامشورو میں بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ڈویژن میں بھی 14 سے 16 ستمبر کے دوران بارش  ہو سکتی ہے اس لیے تمام ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکمے مشینری اور عملہ تیار رکھیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *