پاکستان

سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان اور شاہد خٹک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کا ملزمان کو پیش کرنیکا کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

وارنٹ گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرا نے  مقدمہ نمبر 714 تھانا مارگلہ میں جاری کیے۔ 

ایم این ایز شاہد خٹک، مولانا نسیم علی شاہ، عامرڈوگر، عاطف خان، اقبال آفریدی کے وارنٹ جاری کیے گئے، اس کے ساتھ ساتھ ایم پی اے مینا خان آفریدی، ڈاکٹرامجد، شفیع جان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو چاروں ملزمان کو گرفتارکرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیسز میں مزید وارنٹ گرفتاری جاری

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیسز میں مزید وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے مزید 4 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ 

تھانہ کوہسار کے مقدمے میں 5 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے ہیں۔سہیل آفریدی، شاہد خٹک، سالار کاکڑ، صدام ترین اور امجد علی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

تھانہ رمنا اور تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمات میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک اور عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے ہیں۔

تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک، عاطف خان، مینا خان اور شفیع جان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں نسیم علی شاہ، اقبال آفریدی اور عبدالغنی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *