بلو چستان

مفتی اعظم پاکستان سے ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی لین دین میں رہنمائی حاصل کررہے ہیں، بلال بن ثاقب

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کا کہنا ہےکہ ڈیجٹل اثاثہ جات پر مفتی اعظم پاکستان کو  اعتماد میں لیا ہے، مفتی اعظم سے ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی لین دین میں رہنمائی حاصل کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں پر شریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم کر رہے ہیں، ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لین دین میں شریعہ ایڈوائزری بورڈ سے رہنمائی لیں گے،

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ترسیلات زرکے ذریعے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکی لاگت ایک فیصد کم ہوگی، ڈیجیٹل ترسیلات زرکی موجودہ لاگت6.5 فیصد ہے، اسے ایک فیصد کم کیا جائےگا، ڈیجیٹل ترسیلات زرکی لاگت کم ہونے سے 41 کروڑڈالرکی بچت ہوسکتی ہے۔

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا تھا کہ  پاکستان ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے 6 ماہ میں غیرمعمولی بہترین کارکردگی دکھائی ہے، پاکستان میں ڈیجٹل اثاثہ جات کے 4 کروڑ صارفین کی گنجائش ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *