بنوں میں دوستی سے انکار پر ملزم نے 17سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنوں کے علاقے پھوڑی گیٹ کے قریب پیش آیا جہاں ملزم نے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم 17سالہ نوجوان سے مبینہ طور پر دوستی کرنا چاہتا تھا، انکار پر ملزم نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کردیا جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔