ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں میسی نے انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے کا اعلان کیا۔
39 سالہ میسی نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک تکلیف دہ فیصلہ ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ یہ اس فیصلے کا بالکل صحیح وقت ہے۔